سعودی سیکیورٹی فورسزکا قصیم ریجن میں جعلی آب زم زم کی فیکٹری پرچھاپا ‘ نو افراد گرفتار

جمعہ 12 جون 2015 13:09

سعودی سیکیورٹی فورسزکا قصیم ریجن میں جعلی آب زم زم کی فیکٹری پرچھاپا ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)سعودی سیکیورٹی فورسز نے عمرہ و حج زائرین کو آب زم زم کے نام پر سادہ پانی فراہم کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر نو افراد کو گرفتار کر لیا۔سعودی سیکیورٹی فورسز نے قصیم ریجن میں جعلی آب زم زم کی فیکٹری پرچھاپا مارا ہے ،چھاپے کے دوران آٹھ عرب اورایک ایشیائی شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری کو سیل کر کے پیکنگ مشینری، بوتلیں اور دیگر سازو سامان ضبط کرلیا۔

سعودی پولیس کے مطابق عمرہ و حج زائرین کو آب زم زم کے نام پر سادہ پانی فراہم کیا جا رہا تھا۔ مکہ معظمہ کی پولیس نے جعلی آب زم زم کی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں جبکہ لاکھوں ریال کی مشینری ضبط کرکے ہزاروں بوتلیں تلف کردی گئیں۔