ایشیا کی جامعات میں جاپان کی یونیورسٹی اپنے تعلیمی معیار اور تحقیق کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگئی

جمعہ 12 جون 2015 13:09

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایشیا کی جامعات میں جاپان کی یونیورسٹی اپنے تعلیمی معیار اور تحقیق کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن میگزین کی فہرست میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی نئی ایجاد لانے والا جاپان یونیورسٹیز کی دوڑ میں بھی آگے نکل گیا،ٹائمز ہائر ایجوکیشن میگزین کی جانب سے ایشیائی یونیورسٹی رینکنگ 2014-15 کی سو بہترین جامعات میں جاپان کنگ آف یونیورسٹیز بن گیا،فہرست میں جاپان کا تعلیمی معیارسب سے اوپر رہا، 19 بہترین جامعات کے ساتھ جاپان کی دی یونیورسٹی آف ٹوکیو نے پہلی پوزیشن لی،یونیورسٹی آف ٹوکیو نے عالمی سطح پر تیئیسویں بہترین یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کیا، کے یوٹو یونیورسٹی نے نواں درجہ حاصل کیا، جاپان کی تمام یونیورسٹیز کارکردگی، تحقیق اور تعلیمی ماحول کے حساب سے اول درجے پر رہیں، فہرست میں چین ،سنگاپور ،ہانک کانگ ،جنوبی کوریا کی جامعات ٹاپ ٹین میں شامل رہیں، مکاؤ کی جامعہ پہلی بار لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، اس لسٹ میں پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی جگہ نہ بناسکی۔