امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ حامد کرزئی
جمعہ 12 جون 2015 13:08
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی جس سے افغان عوام بہت متاثر ہورہے ہیں۔
(جاری ہے)
افغان سابق صدر حامد کرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کوجیلوں میں بند کیا گیا ‘دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے جس سے افغان عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔
سابق صدرنے کہاکہ عراق میں داعش کا فروغ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے ‘افغانستان میں داعش کے مستحکم ہونے پر پڑوسی ممالک روس اور چین کو بھی خطرہ لاحق ہوگا، افغانستان میں داعش اجنبی ہیں، غیر ملکی سرپرستی اور فنڈنگ کے بغیر پھل پھول نہیں سکتے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ بہت سے معاملات میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ یہ ہی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.