انجمن غلامان فریال تالپور اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں‘راجہ فاروق حیدر

جمعہ 12 جون 2015 13:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) قائدمسلم لیگ (ن )راجہ فاروق حیدرنے کہا آزادکشمیر میں کرپشن کمیشن اور اقرباء پروری کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔انجمن غلامان فریال تالپور اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے کشمیریوں کا تشخص مجروع کر کے رکھ دیا گیا ہے مجید اینڈ کمپنی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف کے گھر آمد پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر کرنل وقار احمد نور،مرزا ظفر حسین جرال ،چوہدری محمد امین سابق زراعت آفیسر ،چوہدری عقیل اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں موجود تھی صدر مسلم لیگ نواز راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے سنیارٹی پامال ہو چکی ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بے یار و مدد گار پھر رہے ہیں نوجوان حکومت آزاد کشمیر کی نا اہلی کی وجہ سے بے روزگار ہو رہے ہیں پڑھے لکھے نوجوان کے لیے روزگار کے دروازے بند ہو چکے ہیں سفاری اور رشوت کلچر عام ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور انشاء اللہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور کشمیر کو حقیقی معنوں میں آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنائیں گے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف نے اس موقع پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی ترجمان ہے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا نوا ز شریف کی قیادت اور راہنمائی میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی صورت میں پھلتی پھولتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :