دنیا بھر میں ” ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے “ منایا گیا
تازہ ترین : 1

دنیا بھر میں ” ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے “ منایا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی مشقت کا عالمی دن ” ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے“ منایا گیا ۔ مذکورہ دن اقوم متحدہ او راس کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنزایمرجنسی فنڈ کے زیر اہتمام 1974 ء سے ہر سال یو این او کے 170 سے زائد ممبر ممالک میں 12 جون کو بھر پو ر طریقے سے منایا جا تا ہے اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلاتے ہوئے ان کے حقوق کے بارے شعور بیدار کرنا اور انکی بہبود کیلئے اقدامات یقینی بنانا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی سیمینار ز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 13:06:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں