جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 20افراد زخمی

جمعہ 12 جون 2015 13:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 20افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :