رنویر سنگھ اور دیپیکا نے منگنی کر لی
جمعہ 12 جون 2015 12:59
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے منگنی کر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں منگنی کر چکے ہیں تاہم ابھی تک دیپیکا اور رنویر کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
(جاری ہے)
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کافی عرصے سے گہرے دوست ہیں اور میڈیا میں دونوں کی محبت کے چرچے بھی عام ہیں، دونوں پبلک مقامات میں اور ایوارڈ فنکشنز میں بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں لیکن دونوں اس رشتے کو دوستی کا نام دیتے ہیں۔
چند روز قبل دیپیکا پڈوکون کے والد اور سابق بیڈمنٹن سٹار پرکاش پڈوکون کی 60ویں سالگرہ تھی، رنویر سنگھ نہ صرف اس تقریب میں شریک تھے بلکہ وہ تقریب کے میزبان بھی تھے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ رنویر اور دیپیکا کے قریبی ذرائع نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی البتہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رنویر سنگھ کے والدین کی دیپیکا کے والدین سے ملاقات ہے اور دونوں گھرانوں میں بھی اب اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.