انگلش وکٹ کیپر میٹ پرائر نے انجری کے باعث کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جمعہ 12 جون 2015 12:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میٹ پرائر کا کہنا ہے کہ انجری مسائل ان کی ریٹائرمنٹ کا سبب بنے ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو پا رہے تھے۔ میٹ پرائر گزشتہ سال لارڈز ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2014 کے پورے سیزن کے لیے ہو کھیل سے دور ہو گئے۔

انہوں نے اس انجری سے نجات پانے کیلئے گزشتہ سال سرجری بھی کروائی تھی لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔

(جاری ہے)

ان کی ایڑی کی ہڈی میں فریکچر ہے جس کا مکمل طور پر ٹھیک ہونا کافی مشکل ہوتا ہے۔ چند سال قبل کیون پیٹرسن بھی اسی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور انہیں سرجری کرانا پڑی تھی۔ وہ 6 ماہ بعد کھیل میں واپسی کر پائے تھے۔ میٹ پرائر نے بھی ایڑی کی سرجری کرائی لیکن ان کی کنڈیشن اور زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائر نے 79 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے چار ہزار 99 رنز بنائے اور 256 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کیا اور وہ ایلن ناٹ کے بعد انگلینڈ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر ہیں۔

متعلقہ عنوان :