اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا سابق اولمپیئن ارشد علی چوہدری کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 جون 2015 12:31

لاہور ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) قومی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں جاوید لطیف اور اراکین پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ اور علی سلمان نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق اولمپیئن ارشد علی چوہدری کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ مرحوم نے ہاکی کیلئے بے شمار خدمات سر انجام دیں جنھیں ہمیشہ یار رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :