چلی میں ہزاروں طلبہ تعلیمی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی

جمعہ 12 جون 2015 12:31

سانتیاگو ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) چلی میں پولیس کی طلبہ کے احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاطینی امریکی ملک چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلبہ حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ پولس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ناقص تعلیمی معیار اور مہنگی نجی جامعات سمیت ملک کے تعلیمی نظامم کو تبدیل کرنے کیلئے طلبہ طویل عرصے سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :