ٹیکساس میں ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر اسلام دشمن افراد کا حملہ

جمعہ 12 جون 2015 12:30

ٹیکساس میں ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر اسلام دشمن افراد کا حملہ

واشنگٹن ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر اسلام دشمن افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ترک امریکن سوسائٹی اور ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تعمیر کی گئی مسجد اور ثقافتی مرکز پر نا معلوم اسلام دشمن افراد نے پتھراؤ کیا۔

(جاری ہے)

حملہ کے وقت امام مسجد اہلیہ اور 12بچے مسجد میں موجود تھے جو حملہ میں محفوظ رہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ مرکز کے سربراہ مہدی عثمان کا کہنا ہے کہ حملہ کے ایک گھنٹے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کی ۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹن میں موجود ترک قونصل خانے کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔