کرسٹیانو رونالڈو تشہیری دنیا کی مہنگی ترین شخصیت بن گئے

جمعہ 12 جون 2015 12:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فٹبالر میدان میں تو اپنے جوہر دکھاتے ہی ہیں لیکن یورپ کی کمرشل مارکیٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی کمرشل اشاعتی ادارے کے مطابق یورپ کے کمرشل ترین کھلاڑی پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو ہیں جنہوں نے پروفیشنل کیرئیر میں ہی نہیں بلکہ تشہیر میں بھی یورپ کے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے دیا ہے۔

عالمی سطح پر 83 فیصد لوگ فٹبال سٹار رونالڈو کو بخوبی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپانسر شپ کے لیے دنیا کی ٹاپ کمپنیاں رونالڈو پر 67 فیصد بھروسہ کرتی ہیں۔ سپرسٹار سٹرائیکر اسی مد میں سالانہ 30 سے 35 ملین یورو کماتے ہیں۔ انیس اعشاریہ تین پانچ کے گلوبل پوائنٹس کمی کے ساتھ انگلش فٹبالر وائن رونی دوسرے نمبر پر ہیں اور اس فہرست میں یہ واحد انگلش پلیئر ہیں۔ بارسلونا کے سپینش فٹبال پلیئر اینڈریاس اینیسٹا اکیس اعشاریہ تین چار پوائنٹس کی کمی کے بعد تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ ریال میڈرڈ کے مہنگے ترین سٹرائیکر گیراتھ بیل کا کمرشل کھلاڑیوں میں نواں نمبر ہے۔ حریف ٹیم کی ڈی میں تابڑ توڑ حملے کرنے والے لیونل میسی کمرشل مارکیٹ کی فہرست کے ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :