سابق بیٹسمین جاوید میانداد 58 برس کے ہوگئے

جمعہ 12 جون 2015 12:29

سابق بیٹسمین جاوید میانداد 58 برس کے ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد58 برس کے ہوگئے ۔ لیجنڈ بیٹسمین کا چیتن شرما کوتار یخی چھکا آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے،کراچی میں پیدا ہونے والے جاویدمیانداد نے 1975میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھااورجلد ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیارکرگئے،1986 میں لیجنڈ کرکٹرنیشارجہ میں ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا،بھارت کے خلاف فائنل میچ کی آخری بال پر چھکا لگا کرپاکستان کو یادگارفتح دلائی۔

(جاری ہے)

میانداد نے 1992 کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار اداکیا،سیمی فائنل اورفائنل میں چٹان کی طرح مخالف ٹیموں کے سامنے ڈٹے رہے۔میانداد پہلے کرکٹر تھے جنھوں نے لگاتارچھ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ انہوں نے انیس چھیانوے کے عالمی کپ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا۔