لاہور : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
تازہ ترین : 1
لاہور : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

لاہور : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء): لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے خلاف ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو استغاثہ دائر کر رکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے مجھ سے نکاح کے بعد ایک اور نکاح کیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اداکارہ کو سزا دی جائے . جس پر عدالت نے اداکارہ میرا کو طلب کیا، طلبی کے باوجو د عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ میرا کے 17 جولائی کے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے اداکارہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 12:23:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں