برازیل، پرتگال، جرمنی اور ازبکستان فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 12 جون 2015 12:23

برازیل، پرتگال، جرمنی اور ازبکستان فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ..

ہیملٹن۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) برازیل نے یوروگوئے، پرتگال نے نیوزی لینڈ، جرمنی نے نائیجیریا اور ازبکستان نے آسٹریا کو شکست دے کر فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کے زیر اہتمام مینز انڈر 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں اور گزشتہ روز پری کوارٹر فائنل مرحلہ بھی اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ازبکستان نے آسٹریا کو 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے میچ میں جرمنی نے نائیجیریا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے مات دی اور فائنل ایٹ میں جگہ حاصل کی۔ تیسرے میچ میں پرتگال نے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرکوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ آخری پری کوارٹر فائنل برازیل اور یوروگوئے کے مابین بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پینلٹیز پر برازیلین ٹیم نے یوروگوئے کو 5-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :