ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 12 جون 2015 12:22

ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

ٹورنٹو ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کینیڈا میں جاری ہے اور دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں آج گروپ ای اور ایف میں دو دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسل میں گروپ ای کے پہلے میچ میں برازیل اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی، اسی طرح گروپ ایف کا پہلا میچ فرانس اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی گروپ کا دوسرا میچ انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

5 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کر رہی ہیں جنہیں چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کینیڈا، چین، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ، گروپ بی میں جرمنی، آئیوری کوسٹ، ناروے اور تھائی لینڈ، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جاپان، سوئٹزرلینڈ، کیمرون اور ایکواڈور، گروپ ڈی میں امریکہ، آسٹریلیا، سویڈن اور نائیجیریا، گروپ ای میں برازیل، جنوبی افریقہ، سپین اور کوسٹا ریکا جبکہ گروپ ایف میں فرانس، انگلینڈ، کولمبیا اور میکسیکو شامل ہیں۔

افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، کینیڈا کا مقابلہ چین، نیوزی لینڈ کا ہالینڈ سے ہو گا۔ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 20، 21، 22 اور 23 جون، کوارٹر فائنلز 26 اور 27 جون، سیمی فائنلز 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 5 جولائی کو فائنل میں ہو گا۔