جاپان کی عدالت کا اوکی ناوا میں امریکی ہوائی اڈے کے شور سے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
جمعہ 12 جون 2015 12:20
ٹو کیو۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)جاپان میں اوکی ناوا کے شہر ناخا کی مقامی عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی بحریہ کے ہوائی اڈے کے شور سے متا ثر ہونے والے شہریوں کو 75 کروڑ 40 لاکھ ین( 61 لاکھ ڈالر )بطور معاوضہ ادا کرے ۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں عدالت نے حد سے زیادہ شور ہونے کے با عث اس علاقے کے افراد میں بے خوابی، شدید گھبراہٹ، بے سکونی اور بے چینی جیسی علامات پائے جانے کا ذکر کیا ہے ۔
2 ہزار سے زیادہ شہریوں نے، جن کی زندگی اور نیند ہوائی اڈے کے شور کے با عث متا ثر ہوئی ہے اور ان کی نفسیات کو نقصان پہنچا ہے حکومت سے ایک ارب ین تقریبا" 81 لاکھ ڈالر معاوضہ لیے جانے کی خاطر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ فوتیمّا کا جنگی اڈہ دنیا کا خطرناک ترین ہوائی اڈہ شمار کیا جاتا ہے جو گنجان ترین علاقے میں اور تعلیمی اداروں کے نزدیک واقع ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.