یونان اور قرض دہندگان اداروں کے درمیان بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،آئی ایم ایف

جمعہ 12 جون 2015 12:17

نیورک۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یونان اور اسے قرض دینے والے اداروں کے درمیان بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے بیان میں کہا ہے کہ فریقین کسی معاہدے سے ابھی تک دور ہیں۔ دوسری طرف یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس نے بھی کہاہے کہ ان کے یورپی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ بیل آوٴٹ پیکج کے معاملے پر مذاکرات کے دوسرے دور میں باہمی اختلافات ختم نہیں ہو ئے۔واضح رہے کہ اقتصادی بحران سے دوچار ملک یونان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دو چار ہے۔