روس یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو تربیت، اسلحہ اور سرمایہ فراہم کر رہا ہے،امریکا

جمعہ 12 جون 2015 12:17

کیف۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرینی بحران میں اپنے کردار کے حوالے سے صریحاً غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ روس روسی نواز عسکریت پسندوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے علاوہ انہیں تربیت، اسلحہ اور سرمایہ بھی فراہم کر رہا ہے۔واضح رہے امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ یوکرین کے مشرقی حصے میں سرگرم علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے تاہم ماسکو کی طرف سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :