اسلام آباد :ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کو پبلک کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 12:08
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے تحقیقات کرنے کے بعد کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے کراچی میں کیا ہو رہاہے اس سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 24 ناموں کی ایک فہرست دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ فہرست پبلک کی جائے تا کہ عوام کو بھی پتہ چلے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن میں جانتا ہوں کہ اس فہرست میں وزرا کے نام بھی شامل ہوں گے.
اگر وفاق سنجیدہ ہے تو میرا ان سے یہ سوال ہے کہ ڈی جی رینجرز کی بریفنگ کے بعد کیا اقدامت کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو متفقہ مینڈیٹ دیا ہے، دہشت گردی پر قابو پا کر ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ہمیں دہشت گردوں اور ان کے معاون لوگوں پر ہاتھ ڈالنا ہو ں گے تا کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.