پاکستان کے قرضوں میں1570ارب روپے کا اضافہ
جمعہ 12 جون 2015 12:07
کراچی،اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان پر مجموعی قرضوں کے بوجھ میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 9فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مجموعی مجموعی قرضوں اور واجبات کی مالیت 19.30ٹریلین روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے خاتمے پر 17.73 ٹریلین روپے تھی، اس طرح 9 ماہ کے دوران مجموعی قرضوں اور واجبات کی مالیت میں 1.57ٹریلین (1570ارب) روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی قرضوں کو محدود رکھنے کے لیے 2005 میں متعارف کرائے جانے والے فسکل ریسپانسبلیٹی اینڈ ڈیٹ لمٹیشن ایکٹ کے تحت حکومت مجموعی قرضے جی ڈی پی کے 60فیصد تک محدود رکھنے کی پابند ہے اور مجموعی قرضوں کو اس سطح تک لانے کے لیے مالی سال 2013 کے اختتام تک کی مہلت دی گئی تھی تاہم سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی بجٹ خسارے پر قابو پانے میں ناکام ہے اور قرض گیری میں اضافے کی وجہ سے ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.