شمالی وزیرستان ، شوال میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ اہم کمانڈر سمیت25 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 12 جون 2015 12:04

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر سمیت25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،سکیورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اس دوران شدید جھڑپ ہوئی اور کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا ایک اہم سرغنہ سمیت25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان بھی شہید ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :