مینز ورلڈ ہاکی سیمی فائنلز 20 جون سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئیگی
تازہ ترین : 1

مینز ورلڈ ہاکی سیمی فائنلز 20 جون سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئیگی

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ 16 روزہ ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ‘ یہ ایونٹ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ ہے۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، روایتی حریف بھارت، پولینڈ اور فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا‘ گروپ بی میں برطانیہ، بیلجیئم، ملائیشیا، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی اسی روز دوسرا میچ بھارت اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا، تیسرا میچ26 جون کو روایتی حریف بھارت جبکہ چوتھا اور آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز یکم جولائی، سیمی فائنلز 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ‘ فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 11:58:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں