تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 12 جون 2015 11:58

تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس 13سے 16جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق کوچنگ کورس میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور انہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹر نیشنل ریفری مرتضیٰ حسن کوچز کو تربیت دینگے۔

وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ فیڈریشن نے ملک بھر میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے کورسز شروع کئے ہیں تاکہ ان کی مہارتوں میں مزید نکھار آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن نے یکم سے12 مئی تک سندھ میں کوچنگ کورس کا انعقاد کیا اس کے بعد 14سے 22 مئی تک لاہور میں کوچنگ کورس منعقد ہوا جس میں کوالیفائیڈ کوچز نے شرکت کی جبکہ پشاور میں کوچنگ کورس کا انعقاد 30 مئی کو کیا ۔

متعلقہ عنوان :