راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ پاک شاہین اور نشتر کلب کے درمیان کل کھیلا جائے گا

جمعہ 12 جون 2015 11:57

راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ پاک شاہین اور نشتر کلب کے درمیان ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ پاک شاہین کلب اور نشتر کلب کے درمیان کل ہفتہ کو میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات محمد فیاض نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی24 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔