چہرے کی باریک رگیں ،پریشان کن نہیں
تازہ ترین : 1
چہرے کی باریک رگیں ،پریشان کن نہیں

چہرے کی باریک رگیں ،پریشان کن نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون2015ء)اکثر خواتین کے چہرے پر ہلکی ہلکی رگیں نمایاں ہوجاتی ہیں جو عموماََ گال یا آنکھ کے نیچے کی طرف ہوتی ہیں۔ یہ عام طور سے پریشان کن نہیں ہوتیں، لیکن اگر آپ میک اپ کرتے ہوئے اسے چھپانا چاہیں تو اس کا بہترین حل کلینزر یا کوئی ہلکا فاو¿نڈیشن ہوتا ہے۔ آپ بلش آن کا استعمال کرکے بھی اسے بہت خوبصورتی سے چھپا سکتی ہیں لیکن اگر آپ اس کے لئے بہت زیادہ پریشان ہیں تو ایک طریقہ لیزر ٹریٹمنٹ کا بھی ہے جو کہ نہ صرف بہت مہنگا ہوتا ہے بلکہ اس کے لازمی طور پر منفی اثرات بھی ہوتے ہیں آپ کسی کاسمیٹک سرجن سے رابطہ کرسکتی ہیں لیکن ایک بات یاد رہے کہ لوگ عموماََ ان پر اتنی طوجہ نہیں دیتے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 11:55:12

اپنی رائے کا اظہار کریں