لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کوعطائی ڈاکٹروںکے خلاف کاروائی کی آڑ میں ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پر چھاپے مارنے اور انہیں حراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نوید اصغر ثنائی وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں عطائی ڈاکٹرز کے دواخانوں پر چھاپے مارنے کی بجائے ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں کو سیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ڈپلومہ ہولڈر ڈینٹل ٹیکنیشن کو دانتوں کے علاج ،تشخیص اور دوا دینے کا اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں لہذا عدالت ڈینٹل ٹیکنیشن کے دواخانوں پر چھاپوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔محکمہ صحت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدائت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جار ہی ہے۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہاکہ ڈپلومہ ہولڈراور متعلقہ تجربہ رکھنے والے ڈینٹل ٹیکنیشن کو حراساں نہ کیا جائے اور نہ ہی انکے دواخانوں پر چھاپے مارئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :