محمد علی جناح کا کردار نبھانے والے سر کرسٹوفر لی چل بسے
جمعہ 12 جون 2015 11:47
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ہالی ووڈ فلموں کے معروف برطانوی اداکار سرکرسٹوفر لی انتقال کر گئے، ان کی عمر93 سال تھی۔ کرسٹوفر لی کی پاکستانیوں کے ساتھ یہ وابستگی تھی کہ انہوں نے 1998 میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھایا تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے 1948 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 50 کی دہائی میں وہ ہارر فلموں کے مرکزی کردار رہے۔
بعد میں انہوں نے دیگر طرز کی فلموں سے بھی مقبولیت حاصل کی۔ کرسٹوفر لی دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں سانس کی تکلیف کے سبب ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے۔ کرسٹوفر لی نے متعدد فلموں میں ڈریکولا کے کردار سے شہرت پائی۔ انہوں نے جیمز بانڈ فلم دا مین ود دی گولڈن گن میں بھی ولن کا کردار نبھایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.