انگلش ٹی ٹونٹی:آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا بلا چل پڑا
تازہ ترین : 1
انگلش ٹی ٹونٹی:آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا بلا چل پڑا

انگلش ٹی ٹونٹی:آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا بلا چل پڑا

نارتھمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جون۔2015ء) انگلش نیٹ ویسٹ بلاسٹ ٹی ٹونٹی میں آل راؤنڈر شاہد آفرید ی ڈربی شائر کے خلاف میچ میں باؤلنگ میں تو کچھ خاص کاکر دگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم بلے بازی میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں نارتھمپٹن شائر اور ڈربی شائرکی ٹیمیں نارتھمپٹن کے مقام پر آمنے سامنے آئیں۔

ڈربی شائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 166رنز بنا ڈالے۔ نارتھمپٹن شائر کے پاکستانی آ ل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے 4اوورز میں 28رنز دیکر 1شکار کیا۔نارتمپٹن شائر نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں پورا کر لیا جس میں ڈیو ڈ ولی کے 60رنز کے ساتھ شاہد آفریدی نے بھی 17گیندوں پر 5چوکوں اور 1چھکے کی مد د سے 34رنز بنا کر اہم کر دار ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 11:40:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں