لاہور، مال روڈ پر واقع پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعہ 12 جون 2015 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) لاہور میں مال روڈ پر واقع پلازہ میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق مال روڈ پر واقع صادق پلازہ کے تہ خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے بیسمنٹ کے اسٹور میں رکھا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :