ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 12 جون 2015 11:05

کراچی / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ، جڑواں شہروں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ۔شہر بے مثال اور راولپنڈی میں سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمکنے لگا جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہا تاہم جڑواں شہروں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

ادھر مالاکنڈ، ہزارہ، بالائی فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہووٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ لاہور میں بھی موسم گرم اور خشک رہا۔ ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سمیت اکثر علاقو ں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

بلوچستان کے ماہی گیر کل (ہفتہ)سے اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم قلات اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔خضدار میں 07 اور ژوب میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں45 جبکہ سبی 44، نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیرآباد 43، موہنجوداڑو، جیکب آباد، رحیم یار خان، سکھر اور روہڑی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :