کوئٹہ میں 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج ، تربت میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ میں 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج ، تربت میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار

تربت/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)تربت میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، دوسری طرف گزشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے نصیرآباد میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ گرفتار افراد سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانہ پشتون آباد میں درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر ایس ایچ او طیب الرحمن کی مدعیت میں درج کی گئی۔ مقدمے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سے ایف سی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں اب تک 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 11:05:18

اپنی رائے کا اظہار کریں