شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک، متعددکمین گاہیں ..
تازہ ترین : 1

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک، متعددکمین گاہیں تباہ

شوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 11:05:18

اپنی رائے کا اظہار کریں