لاہور : پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 10:50

لاہور : پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کیاگیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گی. پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 11 کھرب 94 ارب 38 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے. جس میں وفاق کی مانند پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی ساڑھے 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

بجٹ میں سیلف امپلائمنٹ اسکیم،دانش اسکولز اور رنگ روڈ منصوبے جاری رہیں گے۔ملتان میٹرو بس اور لاہور اورنج لائن منصوبوں کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی۔ لاہور اورنج لائن ٹرین کیلئے 165 ارب روپے رکھے جائیں گے، جبکہ ملتان میٹرو ٹرین کیلئے 21 ارب رکھے جائیں گے.

صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لیے 57 ارب روپے، صحت کے لیے45 اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے 51 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خصوصی منصوبوں کے لیے 30 ارب روپے، سڑکوں کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے ، توانائی کے لیے 31 ارب روپے، کوئلہ سے بجلی کی پیداوار کے لیے 5 ارب روپے، ڈسٹرکٹ اینڈ ٹی ایم ایز کے لیے 21 ارب روپے، ملتان میٹرو بس کے لیے 21 ارب روپے ، ایل این جی پاور پلانٹ کے لیے 15 ارب روپے، امن کے لیے 970 کروڑ روپے، سماجی شعبے کے لیے 19 ارب روپے، پروڈکشن سیکٹر کے لئے 29 ارب روپے، سروسز سیکٹر کے لئے 39 ارب روپے، اور انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے 121 ارب روپے مختص کیے جائیں گے. جبکہ زرعی انکم ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے.

متعلقہ عنوان :