`ڈیرہ غازی خان ،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کر دیں`

جمعرات 11 جون 2015 23:14

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کر دیں ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 98یونین کونسلیں ، میونسپل کمیٹی تونسہ شریف اور کوٹ چھٹہ کے بالترتیب 20, 13وارڈز جبکہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان میں 17یونین کونسلیں تجویز کی گئی ہیں ، ضلع بھر کی 98یونین کونسلوں میں سے تحصیل تونسہ شریف کی 24یونین کونسلیں مٹھے والی ، لکھانی ، ترمن ، کالو والا ، نتکانی ، پنچگرائیں ، ببی ، مور جھنگی ، ملکانی ، ناڑی جنوبی ، ڈونہ ، بنڈی ، مکول کلاں ، چولانی ، پیڑدان شرقی ،بوہڑ، سوکڑ ، بستی بزدار ، منگروٹھا ، کوٹ قیصرانی ، جھوک بودو ، لیتڑا، وہوا چک جنوبی ، وہوا چک شمالی ، تحصیل ڈیرہ غازی خان کی 35یونین کونسلوں میں احمدانی ، شادن لنڈ چک دندا ، بستی رانجھا ،رامن ، چک رامن ، شیرو دستی ، شاہ صدر دین ، مرہٹہ ، پکی ، پیر عادل ، بہادر گڑھ ، ستائی ، کوٹ مبارک ، ڈاؤ، یارو ، چھابری زیریں ، لاڈن ، چک نواں آباد ، چھابری بالا ، وڈور ، بیلا ، گدائی غربی ، ڈگرچٹ ، چک جھلاریں ، ٹبی کھاڑک ، چورہٹہ ، چورہٹہ کوٹ ہیبت ، دراہمہ ، حاجی غازی ، سمینہ ، صبراناچا ،کھاکھی گدائی شرقی ، پائیگاں چک نمبر 3، پائیگاں چک نمبر 2، معموری ، تحصیل کوٹ چھٹہ کی تیس یونین کونسلوں میں عالیوالا ، حیدر قریشی ، غوث آباد ، ہزاراں ، جھوک اترا ، کوٹ احمد خان ، حاجی کمان ، بیٹ سندھ شرقی ، جکھڑ امام شاہ ، بستی ملانہ ،بستی جام ، جلبانی ، نوتک مہمید ، آڑا جعفر ، مانہ احمدانی ، بستی فوجہ ، خانپور جنوبی ، متفرق چاہان ، ٹھٹھہ گبولا ، چوٹی زیریں ، نواں ، درخواست جمال خان جنوبی ، درخواست جمال خان درمیانی ، درخواست جمال خان غربی ، بکھر وا، چوٹی بالا ، چک دوداڑا ، نواں جنوبی ، سخی سرور غربی ، سخی سرور شرقی ، قبائلی علاقہ کی نو یونین کونسلوں میں مٹھوان ، بروٹ مندوانی ، فاضلہ کچھ ، بارتھی ، ٹھیکڑ ، مبارکی ، تمن کھوسہ ، تمن لغاری زیریں اور تمن لغای بالا شامل ہیں ، میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان میں 17 یونین کونسلیں تجویز کی گئی ہیں ان میں یونین کونسل نمبر 1نظام آباد میں سجاد آباد ، مقبول آباد کالونی ، نظام آباد ،نظام آباد بلاک54,57، چشتی والا /ٹاہلی والا ، شاہ فیصل کالونی ، یونین کونسل نمبر 2چورہٹہ سندھ شمالی میں چورہٹہ سندھ شمالی ، گلستان سرور ، حق کالونی ، چورہٹہ چاہ سمندری والا ، یونین کونسل نمبر 3چورہٹہ سندھ جنوبی میں چورہٹہ سندھ جنوبی ، چھینہ والا ، چاہ بہادر والا ، چاہ ٹکن والا /نیو ماڈل ٹاؤن ، اختر کالونی /بزدار کالونی ، مہتر کالونی ، یونین کونسل نمبر 4پیر قتال میں محلہ پیر قتال چورہٹہ ، محلہ پیر قتال چورہٹہ غربی ،چورہٹہ شرقی ، غریب آباد ، ملاقائد شاہ ، غریب آباد محلہ پیر قتال ، بلاک ہائے ، چورہٹہ 48,25,X,Y,Z، یونین کونسل نمبر 5بلاک ہائے 44,45,46,47,26,27,28,29 یونین کونسل نمبر 6محبوب آباد میں بلاک ہائے 42,43,49,50,30,31محبوب آباد ،شہزاد سلطان ٹاؤن ، سٹی ٹاؤن ، یونین کونسل نمبر 7بلاک ایچ میں بلاک ہائے W,V,T,S,R,32,40 ,41,33,Q,M,Hیونین کونسل نمبر 8بلاک 39میں بلاک ہائے D,4,8,12,16,15,11 ,7,3,C,G,L, P,34,39 یونین کونسل نمبر 9بلاک 5میں بلاک ہائے 35,36,N,J,E,Aجی پی او کالونی ، K,F.1,2,5,6,یونین کونسل نمبر 10فرید آباد میں محلہ شیخ والا ، بلاک 17,17دریشک ٹاؤن ، لغاری کالونی ، بلاک 18، فریدآباد محلہ لنڈ والا ، یونین کونسل نمبر 11شاکر ٹاؤن میں راجپوت کالونی ، سکھانی کالونی ، مسلم ٹاؤن ، شاکر ٹاؤن /طاہر ٹاؤن ، مسلم ، قائم والا وڈانی ، شاکر ٹاؤن ، یونین کونسل نمبر 12خیابان سرور میں بلاک ہائے خیابان سرور A,B ,Cمدنی ٹاؤن /ابوبکر ٹاؤن ، فیکٹری ایریا ، پل ڈاٹ ، گدائی شمالی (گلشن آباد) گدائی شمالی ( محسن ٹاؤن ) ، گدائی شمالی /حمید ٹاؤن /علیم ، بودلہ کالونی ، ناصر آباد کالونی ، قدیر آباد ، یونین کونسل نمبر 13گدائی شمالی میں بلاک ہائے گدائی شمالی ، شہزاد کالونی غلہ منڈی ، یونین کونسل نمبر 14رکن آباد /شکورہ آباد میں رکن آباد ، شکورہ آباد ، ہسپتال کالونی /کینال کالونی ، بلاک ہائے 9,10,13 ,14، یونین کونسل نمبر 15گدائی غربی میں گدائی غربی ، بھٹہ کالونی ، یونین کونسل نمبر 16ماڈل ٹاؤن میں غازی کالونی ، ماڈل ٹاؤن بلاک ہائے X,Y,Z، اﷲ آباد ، بھٹہ کالونی ، یونین کونسل نمبر 17چورہٹہ پچھاد جنوبی میں چورہٹہ پچھاد جنوبی ، بہاری کالونی بلاک ہائے 37,38,انڈ س کالونی ، ریلو ے کالونی اور گدائی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2001ء میں ضلعی حکومتوں کے انتخابات کے دوران نئی قائم ہونے والی تحصیل ٹرائبل ایریا کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے تاہم اس یونین کونسل میں شامل یونین کونسلوں کی تعداد 5سے بڑھا کر نو کر دی گئی ہے اسی طرح ٹبی قیصرانی ، ہیرو اور کالا کے نام سے موجود یونین کونسلوں کے نام بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور نئی حلقہ بندیوں میں ٹبی قیصرانی ، کالا اور ہیرو کے نام سے کوئی یونین کونسل موجود نہیں ہو گی ، واضح رہے قبل ازیں ضلع میں 59دیہی اور 7اربن یونین کونسلیں تھیں تاہم نئی حلقہ بندیوں میں دیہی اور اربن یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔`