` جعلی ڈاکٹر کو 6ماہ قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم`

جمعرات 11 جون 2015 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ءد ڈرگ کورٹ نے جعلی ڈاکٹر کو 6ماہ قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری جہانگیرچیئرمین ڈرگ کورٹ ، ڈاکٹر مبشر احمد بٹ اور فاروق بشیر بٹ پر مشتمل ڈرگ کورٹ نے مختلف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے4ملزمان کو ڈرگ ایکٹ 1976کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2لاکھ 15ہزارروپے جرمانہ، ملزم سلیم بھٹی فردوس پارک لاہور جو کہ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث تھا اور خود کو ڈاکٹر متعارف کرواتا تھااور فارما کیئر لیبارٹریز کی فارفین گولیاں جو کہ ذہنی سکون کیلئے استعمال ہوتی ہیں جعلی طور پر تیار کر کے فروخت کرتا تھا ۔