`قطر ایئرویز اپنے سلوگن ـــــ’ون ورلڈ‘ کے تحت پاکستان کے 3شہروں سے بھی عالمی پروازوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے ، احاب اے سوریل
اس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو سفر کی فائیو سٹار سہولتیں مل سکیں گی بلکہ ان شہروں کے تجارتی حجم کو بڑھانے کی راہ بھی ہموار کی جا سکے ، نائب صدر برائے انڈین ریجن `
جمعرات 11 جون 2015 23:12
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قطر ایئرویز کے نائب صدر برائے انڈین ریجن احاب اے سوریل نے کہا ہے کہ قطر ایئرویز اپنے سلوگن ـــــ’ون ورلڈ‘ کے تحت دنیا کو یکجا کرنے کیلئے پاکستان کے 3شہروں سے بھی بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے جس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو سفر کی فائیو سٹار سہولتیں مل سکیں گی بلکہ عالمی تجارت میں ان شہروں کے تجارتی حجم کو بڑھانے کی راہ بھی ہموار کی جا سکے گی۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء کے مطابق یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس ملاقات میں 17جولائی سے فیصل آباد سے قطر ایئر ویز کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قطر ایئر ویز اپنے آپریشن کے ذریعے فیصل آباد کو دنیا کے 149شہروں سے منسلک کرے گا۔
انہوں نے ان پروازوں سے عالمی رابطوں اور ابتدائی طور پر رعائتی کرایوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا او ر اس پرواز کیلئے ایک ماہ تک رعائتی کرایہ دینے اور دوہا کیلئے ایک دن کے خصوصی ٹرپ کی بھی تجویز دی۔ کنٹری مینجر شریف کمال اسماعیل نے کہا کہ وہ فیصل آباد کی تاجراور صنعتکار برادری کو بین الاقوامی فضائی رابطوں کے حوالے سے دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں پریذینٹیشن دینگے۔انہوں نے چیمبر کے صدر سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں انہیں100سے200 تاجروں کی فہرست دیں جن کو اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب چیمبر کی مشاورت سے پی سی یا سرینا میں منعقد ہوگی۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے فیصل آبادسے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے پر قطر ایئر ویز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پروازوں سے جہاں فیصل آباد کی تاجر برادری کو براہ راست فضائی سفر کی سہولتیں ملیں گی وہاں قطر ایئر ویز کو بڑی تعداد میں فضائی مسافر بھی مل سکیں گے انہوں نے کہا کہ چیمبر رضاکارانہ طور پر قطر ایئر ویز کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کرے گا اور اسکی افتتاحی تقریب میں بھر پور حصہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ میں قطر ایئر ویز کی تین پروازیں ہونگی جبکہ صبح 9:30بجے پرواز کے وقت نے یہاں کے تاجروں کیلئے کافی آسانی پیدا کردی ہے۔ تقریب سے قطر ایئر ویز کے مسٹر بابر نے بھی بعض نکات کی وضاحت کی جبکہ سوال و جواب کی نششت میں نائب صدر انعام افضل ، عبدالقیوم شیخ، احتشام جاوید ، میاں سعید، اور ظفر اقبال سرور نے حصہ لیا۔ آخر میں صدر انجینئر رضوان اشرف نے مسٹر احاب اے سوریل کو چیمبر کی خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس تقریب میں سینئر نائب صدر ندیم اﷲ والا اور دیگر ممبران بھی موجود تھے `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.