`مالاکنڈ یونیورسٹی کے بی ایڈ؍ایم ایڈامتحانات کیلئے درخواستیں طلب`

جمعرات 11 جون 2015 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)مالاکنڈ یونیورسٹی نے بی ایڈ،ایم ایڈ ریگولر ،لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارم درخواستیں طلب کی ہیں ۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.uom.edu.pkپر بھی دستیاب ہیں یا مالاکنڈڈویژن میں الائیڈبنک،حبیب بنک،یونائٹیڈ بنک اور نیشنل بنک آف پاکستان مالاکنڈ یونیورسٹی کیمپس سے بلا معاوضہ حاصل کئے جاسکتے ہیں نا مکمل اورمقررہ آخری تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فارم نارمل داخلہ فیس کے ساتھ 22جون تک،100روپے لیٹ فیس کے ساتھ29جون،دوگنی لیٹ فیس کے ساتھ6جولائی اور تین گنالیٹ فیس کے ساتھ13جولائی2015تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر آف امتحانات مالاکنڈ یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔`