` اکثر حلقوں سے فارم15کا نہ ملنا منصوبہ بنددھاندلی کا ثبو ت ہے‘چوہدری سرور

رکن قومی اسمبلی شفقت محمود تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقرر `

جمعرات 11 جون 2015 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجدکو ڈپٹی آرگنائزر مقرر کر دیاجبکہ صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اکثر یتی حلقوں سے فارم15کا نہ ملنا منصوبہ بندی کے تحت کی جانیوالی دھاندلی کا ثبو ت ہے فارم 14اور15کہاں گئے دھاندلی کر نیوالوں کوسب پتہ ہے ‘بجلی کی فی یونٹ پر4روپے سر چارج کو مستردکر تے ہیں‘ آئی ایم ایف کے کہنے پرحکو مت کا صارفین کو 90ارب کے فائدے سے محروم کر نا ظلم کی انتہا ہے ‘ حکو مت فوری طور پر ایسے ظالمانہ فیصلے کو واپس لیں ورنہ پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا‘ ظالم حکمران عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں‘انکے مظالم کے خلاف بھر پور جد وجہد کی جائیگی اور ایسے نااہل حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزتحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ر کن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقررکر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور انکو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں پارٹی کو متحر ک کر نے کیلئے کارکنوں سے رابطوں کی مہم کا آغاز کیا جائے جبکہ پارٹی دفتر میں مختلف وفودسے گفتگو میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے حکمران جو مر ضی کر لیں عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو بے نقاب کر نے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور تحر یک انصاف جمہو ریت اور عوامی مفاد میں دھاندلی کے خلاف جد وجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے اتنے ریکارڈ قائم کیے ہیں کے ان نااہل حکمرانوں کو نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سخت گر میوں میں بھی بجلی کو ترس رہے ہیں مگر حکمران لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نے کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں نئے ٹیکس لگا کر اسکو مزید مہنگا کر رہے ہیں جو نہ صرف حکمرانوں کی نااہلی بلکہ رمضان المبار ک سے قبل مہنگائی میں اضافے کا تحفہ ہے جسکو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں حکو مت ایسے فیصلے کو فوری واپس لیں ورنہ اسکے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج کیا جا ئیگا ۔`