`لاہورہائیکورٹ نے وفاقی محتسب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا`

جمعرات 11 جون 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے وفاقی محتسب اور وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کا تنازع حل کرتے ہوئے وفاقی محتسب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان پر متمل دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

دو رکنی بنچ نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور بجلی سپلائی کمپنیوں کے خلاف آنے والی بدعنوانی کی شکایات پروفاقی محتسب کوجائزہ لینے اور سفارشات مرتب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے سگل بنچ نے اپنے فیصلے میں وفاقی محتسب کو دونوں اداروں کے حوالے سے آنے والی عوامی شکایات پر کاروائی کرنے سے نہیں روکا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب نے سنگل بنچ کے فیصلے کے بعد از خود تصور کر لیا ہے کہ اسے وفاقی اداروں کے بدعنوانی کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔