`ضلعی عدلیہ کے بارہ ججوں نے اپنی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا`

جمعرات 11 جون 2015 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے بارہ ججوں نے اپنی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔یہ درخواست بارہ برطرف ایڈیشنل سیشن ججز،سینئیر سول ججز اور سول ججز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی شہری کے خلاف اس کا موقف سنے بغیر یکطرفہ کاروائی نہیں کی جا سکتی نہ ہی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ بارہ آئین سے متصادم ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے بارہ ججز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔