`بھارتی سازشوں کے باوجو اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے ..
تازہ ترین : 1

`بھارتی سازشوں کے باوجو اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا‘ بیرسٹر امجد ملک`

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کے باوجودپاک چائینہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا،مکتی باہنی اور بنگلہ دیش میں مداخلت کے حوالے سے نریندر مودی کا بیان بھارت کی کھلی دہشت گردی اور عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

بئیرسٹر امجد ملک کی جانب سے برطانیہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر آرمی چیف اور حکومت پاکستان کاجارحانہ رد عمل سمندر پار پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔امجد ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان خود بھارت کے لئے شرمندگی کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمر نہیں،پاکستانی فوج بھارتی جنگی جنون سے نمٹنا پوری طرح جانتی ہے۔اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھارتی دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 23:07:00

اپنی رائے کا اظہار کریں