`فوجی قیادت کا اعلان قوم کی آواز ، برما کے مسلمانوں کو زمین دی جائے‘ شجاعت حسین
بھارتی دھمکیوں پر سیاسی قیادت نے مایوس کیا، وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز اور قابل افسوس ہے: صدر گلوبل روہنگیا سنٹر اور مشاہد حسین کے ہمراہ میڈیا کانفرنس `
جمعرات 11 جون 2015 23:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے متعلق حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا جائے، پاکستان کو بھارتی دھمکیوں اور سلامتی کے خلاف بیانات پر پاکستان کی سیاسی قیادت کے رویہ نے مایوس کیا جبکہ فوجی قیادت کا اعلان قوم کی آواز ہے۔ وہ صدر گلوبل روہنگیا سنٹر شیخ عبد اﷲ معروف کی قیادت میں و فد سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وفد کے ارکان طیب الجمال، نعیم السعد اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ برما کے متاثرہ روہنگیا مسلمان نہ زمین پر ہیں نہ آسمان پر، کھلے سمندر میں ہزاروں مسلمان امت مسلمہ کی مدد کے منتظر ہیں، لاکھوں ڈالر کی امداد کا اعلان ان کے دکھوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا، انہیں پاؤں رکھنے کیلئے زمین دی جائے اس کے بعد ہی کوئی امداد ان کیلئے کارگر ہو سکتی ہے اور امت مسلمہ بھی ان کی عملی طور پر مدد کر سکے گی اور یہ مدد ان کیلئے سود مند بھی ہو گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.