نیب نے سندھ کے 64 محکموں اور ذیلی اداروں کو غیرقانونی ٹھیکے دینے اور دہشت گردی کی آڑ میں خلاف ضابطہ خریداری کرنے سے روک دیا
جمعرات 11 جون 2015 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ کے 64 محکموں اور ذیلی اداروں کو غیرقانونی ٹھیکے دینے اور دہشت گردی کی آڑ میں خلاف ضابطہ خریداری کرنے سے روک دیا ہے۔ نیب نے باضابطہ مراسلہ لکھ کر سندھ کے تمام اداروں کو خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی کام بند کئے جائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔سندھ کی موج مستیاں کرنے والے بیوروکریٹس پر شامت آنے لگی ہے۔
پہلے دو افسران گرفتار ہوئے پھر ایک اہم سیکرٹری کے خلاف مقدمہ اب نیب نے سندھ کے 64 محکموں اور ذیلی اداروں کو تحریری پیغام دے دیا ہے کہ غیرقانونی ٹینڈر جاری کرنا بند کئے جائیں۔نیب سندھ نے حکومت سندھ کو لکھا ہے کہ مئی اور جون 2015 کے درمیان مون سون کے سیزن میں گندے نالوں، دریا اور سیم نالوں کی صفائی کے نام پر غیرقانونی ٹھیکے جاری کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں بھی غیرقانونی خریداری کی جا رہی ہے جو بند کئی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.