لورالائی ، غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پولیس نے 7ٹرکوں پرمشتمل سامان قبضے میں لیکرکسٹم حکام کے حوالے کردیا

جمعرات 11 جون 2015 22:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)لورالائی میں پولیس نے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 7ٹرکوں پرمشتمل سامان قبضے میں لیکرکسٹم حکام کے حوالے کردیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ اولورالائی میرسندنے ڈی آئی جی پولیس کی ہدایت پرکارروائی کرتے ہوئے7ٹرکوں سے غیرملکی اسمگل شدہ سامان جن غیرملکی کپڑا،بیرنگ،ٹائر،جاپانی اسپیئرپارٹس سمیت دیگرقیمتی سامان کوقبضے میں لے لیاجس کے بعدانہیں کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیاپکڑاجانے والاسامان کی قیمت تقریباََتین کروڑروپے بتائی جاتی ہے