عالم اسلام کے حکمران برمی مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھائیں‘ پیر علامہ عرفان مشہدی

جمعرات 11 جون 2015 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران برمی مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھائیں، عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے غمناک سلوک پر خاموش کیوں سخت نوٹس لیتے ہوئے انکی غمگساری کرے، اسلام کو بدنام کرنے والی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کیوں ہیں ؟۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سبزہ زار میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عبدالغفار قادری اوور علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برمامیں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ غفلت، خاموشی افسوسناک اورسمجھ سے بالا تر ہے۔عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے المناک اوردردناک سلوک کا سخت ترین نوٹس لے۔بر ماکے مسلمانوں پر ایک بار پھر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے اور انسانیت سوز برتاؤ کی وجہ سے بڑی تعداد میں وہاں سے لوگ سمندر کے راستے فرار ہورہے ہیں