عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے غمناک سلوک کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکی غمگساری ..
تازہ ترین : 1

عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے غمناک سلوک کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکی غمگساری کرے‘ ملی مجلس شرعی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے غمناک سلوک کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکی غمگساری کرے ۔برمامیں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ غفلت، خاموشی افسوسناک اورسمجھ سے بالا تر ہے۔ کشمیر پر جرائتمندانہ موقف کا اعادہ کرکے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اور بہادر سپہ سالا ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ،مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہے۔

کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے ،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ،حافظ عاکف سعید،علامہ خلیل الرحمن قادری،جماعت اہلحدیث کے حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے گفتگو کے دوران کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،جس پر پوری قوم کا اتفاق ہے مگر افسوس کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی غفلت کے باعث ابھی تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر صورت کشمیریوں پر سے تسلط ختم کرکے انہیں آزادی دینا ہوگی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 22:46:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں