پاکستان میں ہر شعبے میں پھلنے پھولنے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رفیق رجوانہ
وہی قومیں عالمی اور سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں جو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں‘ گورنر پنجاب
جمعرات 11 جون 2015 22:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہی قومیں عالمی اور سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں جو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں۔ پاکستان میں صنعت و حرفت ہو یا زراعت یہاں ہر شعبے میں پھلنے پھولنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتکاروں کے علاوہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں اور کثیرالملک گروپوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تجارتی سرگرمیوں کے لیے بہترین ملک ہے - ان خیالات کا اظہار انہو ں نے 9ویں سی ای او (CEO)سمٹ ایشیا کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں پاکستان کے نامور بزنس مینوں اور کمپنیوں کے سربراہان کی کثیر تعداد نے شرکت کی -تقریب میں پاکستان کی سو معتبر ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کی خدمات اور کامیابیوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی -گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو معاشی میدان میں آگے بڑھانے کا عزم رکھنے والے ملکی تاجر مبارکباد کے مستحق ہیں-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا ندرانہ پیش کیا ہے، پاکستان نے اس جنگ میں جو معاشی اور اقتصادی نقصان اٹھایا ہے پوری دنیا اس سے بخوبی آگاہ ہے -انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگاری کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے بلکہ بیروزگاری میں خاصی کمی واقع ہو گی-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پوری قومی قیادت کا اتفاق ایک خوش آئند بات ہے -انہوں نے کہا کہ کراچی میں کامیاب آپریشن کے بعدشہر کے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور انشاء اﷲ تعالی وہ دن دور نہیں جب کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر کہلائے گا-بعد ازاں ،میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ہندوستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان تمام تر اصولی اختلافات کے باوجود ہندوستان سے کھلے دل سے تعلقات کا خواہشمند ہے ،لیکن اس کے بدلے میں بھارتی سیاستدانوں کا رویہ منفی ہے- انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہی نہیں ، اٹھارہ کروڑ فولادی انسانو ں کا مسکن ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے دشمن یاد رکھے کہ اٹھارہ کروڑ عوام ، اٹھارہ کروڑ فو ج میں تبدیل ہو جائیں گے
مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.