چور گھر کا صفار کرگئے، دو موٹرسائیکل سمیت ایک کار چوری ،لاکھوں روپے مالیت کے چیک ..
تازہ ترین : 1

چور گھر کا صفار کرگئے، دو موٹرسائیکل سمیت ایک کار چوری ،لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر‘ مقدمات درج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)چور گھر کا صفار کرگئے، دو موٹرسائیکل سمیت ایک کار چوری ،لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونی ورسٹی کی پارکنگ سے ہنڈا موٹرسائیکل 125نمبر CM-393نامعلوم چور لے گیا، آبپارہ پولیس نے وسیم اختر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، آئی نائن فور گھر کے سامنے کھڑی مہران کار نمبر LRU-7785 مالیت 6چوری ، رضا خالد کی درخواست پر آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، لوہی بھیر تھانہ کی حدود میں پاکستان ٹاؤن نامعلوم چورگھر میں رکھے ہوئے زیورات، نقدی، موبائل فون مالیت2 دو لاکھ روپے سے زیادہ لے گئے، صابر محمودبیگ کی درخواست پر مقدمہ درج، کورال کے علاقہ سے گھر کے باہر کھڑا ہنڈا موٹرسائیکل نمبر ILQ-920مالیت ساٹھ ہزار روپے نامعلوم چور لے گیا۔

پولیس نے چوہدری ناصر عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ پراپرٹی کے لین دین میں ملزم سید طاہر حسین شاہ نے مدعی مشتاق احمد کو گیارہ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ پلاٹ کے لین دین میں ملزم محمد عرفان نے حسین افسر کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا، ملزم فیصل نے کاروباری لین دین میں چھ لاکھ کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 22:21:04

اپنی رائے کا اظہار کریں