سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک اورپاکستانی کا سرقلم
جمعرات 11 جون 2015 22:09
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی ملزم نذیراحمد کوجرم ثابت ہونے پر جدہ میں سزائے موت دی گئی۔
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 98 ہوگئی،گزشتہ برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 87 تھی جس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے جبکہ 1995 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ایک سو بانوے افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر بڑے پیمانے پر مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.